ملیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے آج میانمار سے کہا ہے کہ وہ روہنگیا
مسلمانوں کے خلاف ہر طرح کا تعصب اور ان پر حملے بند کرے نیز دنیا کے مسلم
ممالک سے اس انسانی المیہ کو روکنے کے لئے حرکت میں آنے کی درخواست کی۔ملیشیا
بودھ اکثریتی برما میں روہنگیا مسلم اقلیت کے ساتھ ہونے والے ظلم کے
خلاف خصوصاً اکتوبر سے بہت زور و شور سے آواز اٹھارہا ہے۔اکتوبر میں وہاں سلامتی دستوں نے بنگلہ دیش سرحد سے متصل را کھین ریاست میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔